اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری مظاہرین نے ملک سے فوجی حکومت کے خاتمے کامطالبہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پورے مصر میں کئی مظاہرے ہوچکے ہيں جو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلہ آرائي پر منتج ہوئے ہيں۔ مظاہرین نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف نعرے لگائے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ قاہرہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے اور پلاسٹیک کی گولیاں فائر کیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مصری انقلاب کی سالگرہ کے قریب ہونے کے پیش نظر فریقین کے درمیان کشیدگی بڑہ گئي ہے۔
.......
/169