25 دسمبر 2014 - 17:08
داعش روسی سرحدوں کے نزدیک آنے کی حماقت نہ کرے

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے داعش دہشتگرد گروہ کے، روسی سرحدوں سے قریب ہونے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے داعش دہشتگرد گروہ کے، روسی سرحدوں سے قریب ہونے پر سخت انتباہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایسی رپورٹیں موجود ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش دہشتگرد گروہ کے جاسوس موجود ہیں جس کا مطلب، یہ ہوتا ہے کہ یہ دہشتگرد گروہ، وسطی ایشیاء اور نتیجے کے طور پر روسی سرحدوں کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش کے افراد کو لیبیاء میں بھی دیکھا گیا ہے بنابریں اس دہشتگرد گروہ کا صفایا کیا جانا ضروری ہے۔اگرچہ امریکہ نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف ایک نام نہاد عالمی اتحاد تشکیل دیا ہے تاہم روس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو درکنار کرکے تشکیل دیئے جانے والے، وہ کسی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا۔ روس نے عراق و شام میں اس اتحاد کے حملوں کو بھی ناکارآمد قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ بعض ذرائع ہمیشہ اس بات کا دعوی کرتے رہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادی ملکوں نیز علاقے کے بعض ملکوں کی مالی مدد و تعاون سے ہی داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کا قیام عمل میں آیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲