اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزير خارجہ کی قیادت میں روس کے ایک وفد نے حال ہی میں لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ، روسی نائب وزير خارجہ نے شام کے بارے میں روس کے مؤقف سے سید حسن نصر اللہ کو آگاہ کیا ۔
اس ملاقات میں سید حسن نصر اللہ نے روسی نائب وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ شام کے صدر بشار اسد شامی عوام کے منتخب صدر ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت انھیں طاقت اور دہشت گردی کے ذریعہ ہٹا نہیں سکتی ۔ انھوں نے کہا کہ بشار اسد اسلامی مقاومت کا حصہ ہیں اور وہ اسرائیل مخالف محاذ میں ایک اہم شخصیت ہیں ۔ امریکہ نے عراق پر 2003 میں حملے کے بعد بشار اسد کو دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ امریکہ شام کو بھی عراق بنا دےگا، انھوں نے کہا کہ بشار اسد نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا اور بشار اسد کی جگہ آج اسلامی مقاومت کے دل میں ہے۔ اور امریکہ اپنے بنائے ہوئے دہشت گردوں کے ذریعہ بشار اسد کو نہیں ہٹا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد تنظیمیں امریکہ کی پروردہ اور تربیت یافتہ تنظیمیں ہیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں اور امریکہ خود داعش دہشت گرد تنظیم کی شام میں مدد کرکے اس کا عملی طور پر اعتراف کررہا ہے۔
/169