25 دسمبر 2014 - 15:35
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کی کرسمس پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے دنیا بھر کے ملکوں کے فوجی حکام کو حضرت عیسی ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے دنیا بھر کے ملکوں کے فوجی حکام کو حضرت عیسی ع کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ہے۔ میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے جمعرات کے دن دنیا کے مختلف ملکوں کے فوجی حکام کے نام اپنے  الگ الگ پیغامات میں ان کو حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلط پسندوں کے ظلم ستم کا شکار ہونے والے انسانی معاشرے آج ماضی سے کہیں زیادہ انبیائے کرام ع کی تعلیمات کے پیاسے ہیں۔ اور موحدین کی کوششوں کے ذریعے ہی حق کی متلاشی اقوام اور مظلوم حریت پسند انسانیت  کے تکامل اور آزادی کا راستہ ہموار ہوگا۔ واضح رہے کہ آج جمعرات پچیس دسمبر حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔

.......

/169