اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے شام میں اردن کا جنگی طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ امریکا نے طیارہ کو مار گرائے جانے کے تردید کی ہے۔شدت پسند تنظیم داعش نے اردن کے ایک طیارے کو اس وقت مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جب وہ اس کے خلاف فضائی کارروائی کے مشن پر تھا۔داعش کا دعویٰ ہے کہ اس نے زندہ بچ جانے والے اردن کے پائلٹ کو بھی پکڑ لیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں پائلٹ کو مسلح افراد کے نرغے میں دکھایا گیا ہے۔اردن کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے داعش پسندوں نے اس کے ایک پائلٹ کو یرغمال بنالیا ہے ۔




.......
/169