24 دسمبر 2014 - 19:42
دہلی میں بھرے بازار میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا

ہندوستان کے دار الحکومت نئی دہلی میں ایک خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کے بعد واقعے کے تعلق مقامی میڈیا پر زور دار بحث چھڑ گئي ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون ڈاکٹر جواپنی اسکوٹر پر ہسپتال جاری رہی تھی قریب سے گزرنے والے دو موٹر سائیکل سواروں نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار کرگئے۔ اس واقعے کے بعد خاتون ڈاکٹر نے لوگوں کو مدد کے لئے پکارا تاہم خوف کی وجہ سے کسی بھی شخص نے اس کی مدد نہیں کی ۔

تیزاب کی وجہ سے اس خاتون کا آدھا چہرہ بری طرح سے جھلس گیا ہے۔ ہندوستان میں سن دوہزار دس سے دوہزار بارہ تک خواتین پر تیزاب پھینکنے کے دوسو پـچیس واقعات پولیس کے ریکارڈ میں محفوظ ہيں اور بتایا جاتا ہے کہ ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خاتون ڈاکٹر پر تيزاب پھینکنے کے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہونے کے بعد ہندوستان میں اس سلسلے میں میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مجرمین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

.......

/169