اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاپ نے جوکرسمس کی تقریبات کے آغاز سے قبل پادریوں سے خطاب کررہے تھے ویٹکن کے دفتری نظام پر کڑی تنقید کی اور موجودہ نظام کو۔ معنوی الزایمر سے تعبیر کیا اور کہا یہاں بدگوئي اور غیبت کی شکل میں دہشت گردی کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ویٹکن ، کھتولک عیسائیوں کا اہم ترین ادارہ ہے، کہ جو پندرہ بیماریوں میں مبتلا ہے۔ انہوں کہا کہ وہ نئے سال کے دوران ان بیماریوں کا مداوا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے ہمارے پادری ایک دوسرے کو نيچا دکھانے کے لئے مختلف قسم کے ہتکنڈے استمعال کرتے ہيں، پاپ نے ان ہتکنڈوں کو بے رحمی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے ویٹکن کے غیر پادری ملازمين کو ایک ایساآرکسٹرا قراد دیا جہاں ہرشخص الگ الگ راگ الاپتا ہے۔ پاپ فرانسس نے جو لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پاپ ہیں، اس مقام پر فائز ہونے کے وقت سے ہی ویٹیکن کے نظام میں بنیادی اصلاحات پر زور دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام براعظموں سے پادریوں کو ویٹیکن میں طلب کیا ہے تاکہ ان کے صلاح مشورے سے کیھتولک عیسائیوں کے اس عظیم مرکز میں بیرو کریسی کا خاتمہ کرسکیں۔
.......
/169