اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ میں نیشنل الائنس کے رکن نے کہا ہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی کا دورۂ عراق، تہران – بغداد تعاون میں نئے باب کا اضافہ ہے۔ ابراہیم الرکابی نے عراق کی نیوز ایجنسی المصدر کے ساتھ گفتگو میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی کے دورۂ عراق کو مثبت اور تعمیری قرار دیا اور کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی نظریات قریب ہوں گے اور تہران – بغداد کے درمیان سیاسی، اقتصادی تعاون میں فروغ حاصل ہوگا۔
عراق کی پارلیمینٹ کے رکن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر لاریجانی کا دورۂ عراق دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے۔ واضح اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ڈاکٹر علی لاریجانی، اپنے علاقائی ملکوں کے دورے کے دوران گذشتہ روز عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچے جہاں انہوں نے حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے بعد علمائے نجف خاص طور پر عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت سید علی سیستانی سے ملاقات کی، نجف اشرف کے بعد لاریجانی عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے جہاں انہوں نے اس ملک کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل خاصطور پر انتہاپسندی اور دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال و گفتگو کی۔
.......
/169