اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے فائنینشیئل ٹائم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کے مذاکرات صرف جوہری موضوع سے متعلق ہیں۔
علی شمخانی نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات جاری رکھنے میں قائد انقلاب اسلامی ایران کی دلچسپی نہ ہونے پر مبنی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے اسلامی انقلاب کے قائد جوہری مذاکرات کو بند کرنا چاہتے تھے تو گزشتہ سال درمیان میں ہی ان مذاکرات کو بند کرنے کے لیے کافی وقت تھا۔
عراق کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شمخانی نے کہا کہ نوری المالکی کی جگہ حیدر العبادی کی جانب سے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے سے مشرق وسطی میں ایران کے موقف کو استحکام حاصل ہوا ہے۔
اسی طرح علی شمخانی نے تہران اور ریاض کے درمیان رسہ کشی کے خاتمے سے متعلق امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمول کی سیاسی سرگرمیاں، عدم مفاہمت اور تلخ رقابت سے بہتر ہیں۔
.......
/169