22 دسمبر 2014 - 07:50
تیونس: باجی قائدالسبسی انتخابات میں کامیاب

تیونس کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںالسبسی کی پارٹی نے اپنے امیداور کی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو دوسرے مرحلے کے انتخابات کے اختتام پذیر ہونے کے بعد السبسی کی انتخاباتی مہم کے سربراہ محسن مرزوق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکزیٹ پول کے رجحانات سے پتہ چلتا ہے کہ باجی قائدالسبسی انتخابات میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر منصف المرزوقی کی پارٹی نے اعلان کیا ہے اس طرح کے بیانات بے بنیاد ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مقابلہ بہت کانٹے کا تھا اور چند ہزار ووٹوں سے کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو سکتا۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سیکولر پارٹی ندائےتیونس کے 88 سالہ امیدوار السبسی اور اعتدال پسند جماعت النہضہ کے امیدوار منصف المرزوقی میدان میں ہیں۔ ملک میں 53 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں ، 23 نومبرکو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں السبسی نے 39 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار کا آج اعلان کردیا جائے گا۔

.......

/169