اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے عراقی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں تلعفر کے ایئر پورٹ کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
عراقی فورسز نے تلعفر پر مکمل قبضہ کرنے کے بعد وہاں کئی ہیلی کاپٹر تعینات کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق سلفی واہبی داعش دہشت گرد اب شام کی طرف فرار کررہے ہیں ادھر رعاق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ عراقی فورسز عراق کی انچ انچ سرزمین کو سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے لئے موت یا فرار کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
169