21 دسمبر 2014 - 13:11
پشاور: پولیس اورفورسزکا سرچ آپریشن، 80 مشتبہ افراد زیرحراست

ورسک روڈ کے مختلف مقامات پر پولیس اور سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 80 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  سرچ آپریشن بہاری کالونی، آبشار کالونی، کبابیان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کئے گئے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 80 سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ سرچ آُپریشن میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔ ورسک روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں پر ناکے لگائے گئے ہیں اور ہر گاڑی اور شخص کو تلاشی کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ 

.......

/169