اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف عبدالرحیم موسوي نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کہا کہ 25 دسمبر سے شروع ہونے والی فوجی مشق 31 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں ملک کی تینوں فوجوں کے کئی دستے شریک ہوں گے۔
بریگیڈیر جنرل موسوي نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں تقریبا 22 لاکھ مربع کلومیٹر کے علاقے میں کی جائیں گی جبکہ بحر ہند میں بحریہ کے دستوں کی مشق ہو گی۔ مشق میں پاسداران انقلاب فورس اور رضاکار فورس بسيج کے دستے بھی شامل ہوں گی۔
بریگیڈیر جنرل موسوي نے بتایا کہ مشق میں متعدد جدید ہتھیاروں اور نئی حکمت عملی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کا مقصد علاقے کی سیکورٹی کے لئے علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کا فروغ اور بیرونی طاقتوں کی موجودگی کو غیر ضروری ظاہرکرنا ہے۔
.......
/169