18 دسمبر 2014 - 21:27
شرمندہ ہیں کہ نونہالوں کوخون آلود مستقبل حوالے کیا، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سانحہ پشاورتاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے،شرمندہ ہیں کہ اپنے نونہالوں کو خون آلود مستقبل حوالے کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سانحہ پشاورتاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے،شرمندہ ہیں کہ اپنے نونہالوں کو خون آلود مستقبل حوالے کیا ہے، جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں کسی اختلاف کے متحمل نہیں ہوسکتے،قومی یکجہتی سے ہی بچوں کے خون کا حق ادا کرسکتے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا میڈیا سے گفتگو کے دوران شہدائے پشاور کے لواحقین سےاظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت کی دعاکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پاکستان جس دور سے گزر رہا ہے، اس میں ہم کسی اختلاف کے متحمل نہیں ہوسکتے، حکمرانوں نےقیام امن کےکئی مواقع ضائع کیے،گزشتہ دس، بارہ سال میں ہم نےجوپالیسیاں بنائی اس سےقوم کومایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنےوالی نسلوں کو امن کی نوید نہیں دے سکے ہیں،قوم کےمحفوظ مستقبل کیلئے سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سارے ہمارے ہی بچےتھے، جو سفاک ہاتھوں نےہم سےچھین لیے۔

.......

/169