18 دسمبر 2014 - 21:00
سانحہ پشاور میں مبین کی بھی شہادت، اہل خانہ غم سے نڈھال

کلاس میں ٹاپ کرنے، انجینئر بننے اور فٹ بال میں قوم کا نام روشن کرنے کے سارے سپنے ٹوٹ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے 15سالہ مبین کی نماز جنازہ آہوں اور سسکیوں میں ادا کی گئی۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ دسویں جماعت کا طالب علم مبین کمرہ امتحان میں تھا۔جب درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا، انجینئر بننے کے سپنے دیکھنے والا ماں باپ کا اکلوتا مبین سارے خاندان کی آنکھ کا تارہ تھا۔ مبین سے امی نے کہا کہ تم نے فرسٹ آنا ہے، تو کہنے لگا آپ فکر نہ کریں میں ہی ٹاپ کروں گا، دہشت گرد سن لیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، یہ حملہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، جن گلیوں میں مبین کا بچپن کھیلتے کودتے گزرا، آج وہاں ویرانی کےمہیب سائے ہیں۔ بچپن کے ساتھی رنجیدہ ہیں تو یہ تصویریں، یہ ٹرافیاں، یہ ایوارڈ ہر لمحہ مبین کی یاد دلاتے ہیں۔ سانحہ پشاور میں شہید ہونےوالا معصوم مبین ہو یا کسی اور آنگن کا پھول، ان سب کے والدین کا ایک مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں سے ان بچوں کے پاکیزہ خون کا حساب لیا جائے۔

.......

/169