اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شفق نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت انسانی حقوق نے ایک بیان میں عراق کے شہر فلوجہ میں داعش کی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے ڈیڑھ سو جوان لڑکیوں اور حاملہ عورتوں کو جہادالنکاح سے انکار کے نتیجے میں بہیمانہ طور پر قتل کردیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق داعش کے کمانڈر ابو انس اللیبی نےفلوجہ میں ان 150 عورتوں کو قتل کیا اور پھر انہیں دو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا۔ سلفی اور تکفیری عناصر، اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے شیعوں، سنیوں، عیسائیوں اور عراق کے دوسرے اقلیتی فرقوں کی ناموس کی توہین کرتے، اور اپنے ان تمام سنگين جرائم کو اسلام کی طرف نسبت دیتے ہیں جبکہ اسلام ایسے سنگين جرائم کے سخت خلاف ہے ۔ ذرائع کے مطابق سلفی اور تکفیری عناصر پاکستان، افغانستان، عراق، شام، یمن، صومالیہ، کینیا میں اپنی بربریت اور بہیمانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان میں 130 سے زائد اسکول کے معصوم بچوں کا بہمیانہ طور پر قتل عام بھی اسی کی ایک کڑی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سلفی و تکفیری عناصر اسلامی ، انسانی اور اخلاقی اقدار سے بہت دور ہیں اور یہ لوگ شیطان صفت ہیں جن کے پيجھے سامراجی ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب بھی سلفی و تکفیری عناصر کی پشتپناہی کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲