اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے ریاست نیو جرسی میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے موقع پر فوجیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کو ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی داعش کے خلاف سرگرمی سے کارروائی کررہے ہیں، کوئی اس غلطی میں نہ رہے کہ ہم داعش کو کمزور کریں گے بلکہ ہم اسے تباہ کرکے ہی دم لیں گے۔ صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ امریکہ کے خطرے کا باعث ہیں، انہیں کہیں بھی محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے۔ لیکن ذرائع کے مطابق امریکہ بدستور داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے امریکا اب القاعدہ کو داعش کے نام سے پکار رہا ہےکیونکہ داعش میں بھی القاعدہ کے افراد ہی ہیں۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ کے نماغندے نے انکشاف کیا ہے کہ تین امریکی جہاز داعش کے لئے پیشرفتہ ہتھیار لیکر موصل کے قریب تلعفر اڈے پر اترے ہیں۔ ٹھوس شواہد سے پتہ چلتا ہے دہشت گرد تنظیموں کی سعودی عرب اور بعض عرب خلیجی ریاستوں کے ذریعہ پشتپناہی کررہا ہے ورنہ امریکہ بتائے کے داعش دہشت گردوں کے پاس اتنا بڑا اسلحہ کہاں سے آرہا ہے کیا امریکہ کے علم میں نہیں ہے کہ داعش کو ہتھیار کہاں سے مل رہے ہیں اور داعش کو مالی امداد کہاں سے مل رہی ہے۔
.......
/169