اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے منگل کی صبح پشاور کے علاقے وارسک روڈ پر واقع آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکر طالبعلموں اور اساتذہ کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 145 سے زائد بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی وزیراعظم نے پشاور میں اسکول پر حملے کو 'بزدلانہ' قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں اس کی مذمت کی۔
.......
/169