اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کارا کاس میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی - مظایرین نے امریکا مخالف نعرے لگائے اور ونیزوئلا کے خلاف امریکا کی نئی پابندیوں کی مذمت کی -
مظاہرین نے ایسے بینر اٹھارکھے تھے کہ جن پر ونیزوئلا کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کی مذمت میں نعرے درج تھے -
ونیزوئلا کے دارالحکومت میں یہ مظاہرہ امریکی کانگرس کی اس قرار داد کے بعد ہوا جس میں ونیزوئلا میں سیاسی مخالفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگا کے امریکی حکومت کو ونیزوئلا کے بعض رہنماؤں اور حکومتی عہدیدار وں کے اثاثے ضبط کرنے اور ان کے لئے ویزا صادر نہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے -
انیس سو نناوے میں ونیزوئلا میں ہیوگو شاویز کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے کاراکاس اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہیں.
.......
/169