15 دسمبر 2014 - 05:25
اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے متعلق مسودہ قرارداد سلامتی کونسل میں

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر قبضے کے خاتمے سے متعلق قرارداد کا مسودہ بدھ کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے رہنما واصل ابو یوسف نے اتوار کے دن کہا کہ فلسطینی رہنما بدھ کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کریں گے جس میں صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کے لۓ دو سال تک کی مدت مقرر کی گئي ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں نے کچھ عرصہ قبل قرارداد کا ایک مسودہ پیش کر کے نومبر دو ہزار سولہ تک اسرائیل کے قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا لیکن امریکہ اور سلامتی کونسل کے دوسرے اراکین نےاس مسودے کی مخالفت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169