13 دسمبر 2014 - 19:45
افغانستان: بم دھماکے میں چھ افراد جاں بحق

افغانستان میں فوجی بس پر بم حملے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے مغربی کابل میں فوج کی ایک بس کے قریب خود کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ اس بم دھماکے کےنتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگۓ ہیں۔ طالبان نے اس حملےکی ذمےداری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ افغانستان کی قومی فوج کی گاڑی کو اس حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہےکہ حالیہ ہفتوں کے دوران کابل پر طالبان نے شدید ترین حملے کۓ ہیں۔ دو دن قبل ایک خود کش حملہ آور نے کابل میں واقع فرانس کے ایک ثفاقتی مرکز میں بم دھماکہ کیا تھا۔

.......

/169