11 دسمبر 2014 - 22:39
شام: حسکہ میں تکفیریوں کےخلاف اہم کامیابیاں + تصویر

شام کی فوج نے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں تکفیری دہشتگردوں کےخلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور کچھ اسٹریٹجیک علاقے واپس لے لئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا اور حسکہ کے مغرب میں مختلف علاقے آزاد کرالئے۔ شام کی فوج نے حسکہ میں داعش کا ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔ ادھر شہر حسکہ کے مغربی علاقوں میں عوام کا کہنا ہےکہ فوج کی پیش قدمی اور کامیابیوں کی وجہ سے داعش کے تکفیریوں کی تعداد اور سرگرمیوں میں کافی کمی آئي ہے جس کے بعد اس علاقے کے بہت سے باشندے اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ واضح رہے شام کی فوج نے ریف دمشق میں بھی بہت سے دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔

.......

/169