11 دسمبر 2014 - 22:35
بیجی پر عراقی فورسز کا مکمل کنٹرول

عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کی سکوریٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہےکہ بیجی کے علاقے پر عراقی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خالد الخزرجی نے کہا کہ عراقی فورسز شہر بیجی میں تعینات ہیں اور یہ شہر اب مکمل طرح سے عراقی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ الخزرجی نے کہاکہ عوامی رضا کار بھی صوبہ صلاح الدین میں داعش کا مقابلہ کررہے ہیں اور انہوں نے اس علاقے کو داعش کے تکفیریوں سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکاروں نے صوبہ انبار کے الکرامہ علاقے میں تیس داعشی تکفیریوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ صوبہ دیالہ میں پندرہ تکفیری دہشتگردوں کےہلاک ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق انبار صوبے کے علاقے ہیت کو آزاد کرانے کی کاروائياں شروع ہوچکی ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراق کے ایک مذہی اور سیاسی لیڈر سید مقتدی صدر نے اپنے جوانوں کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بلالیا ہے۔ مقتدی صدرکے نائب ابو دعا عیساوی نے کہا ہےکہ شہر سامرا کو داعش سے لاحق خطروں کے پیش نظر مقتدی صدر نے اپنے جوانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ داعش کا مقابلہ کرنے کےلئے الرٹ ہوجائيں۔

.......

/169