اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرفان علی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر اور وزیر خزانہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعاون میں فروغ کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ کوشش ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کردے اور ایران و پاکستان گيس پائپ لائين پروجیکٹ پر عمل درامد نہ ہو لیکن پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایران کے اعلی حکام کے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ پاکستان چوبیس مہینوں میں اپنے حصے کی پائپ لائين کو مکمیل کرلے گا۔
.......
/169