اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دو سو پینتیس ملکوں کے سالانہ بجٹ کے بارے میں جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے امیر ملکوں میں شامل ہے۔ ایران کے اخبار ابرار نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ میں دنیا کے دو سو پینتیس ملکوں کے سالانہ بجٹ کے بارے میں جاری کئے جانے والے اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران، اناسی ارب ڈالر کی آمدنی کےساتھ قطر، آئرلینڈ، ملائیشیاء اور رومانیہ سمیت دنیا کے ایک سو ستّانوے ملکوں سے زیادہ آمدنی رکھنے والا ملک شمار ہوتا ہے۔ سنہ دو ہزار تیرہ کے بجٹ بل کی بنیاد پر ایران کی سالانہ آمدنی، ترسٹھ ملین سے بڑھ کر اناسی ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی رو سے ایران، دنیا کے ایک سو ستّانوے ملکوں سے زیادہ آمدنی رکھنے والا ملک بن گیا ہے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، جاپان اور چین،دنیا میں سب سے زیادہ آمدنی کے حامل، ممالک شمار ہوتے ہیں۔
.......
/169