8 دسمبر 2014 - 12:48
عراق کے جنوبی صوبوں کی مشکلات کے حل کی اہمیت پر تاکید

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے ملک کے جنوبی صوبوں کی مشکلات کے حل کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمّار حکیم نے عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں حکومت کے اپنے وعدوں پر عمل، تیل سے حاصلہ آمدنی میں سے عراق کے تیل سے مالامال علاقوں کو ریالٹی دیئے جانے کے مسئلے کو اہم مسئلہ اور ان صوبوں منجملہ بصرہ کی مشکلات کے حل کے لئے اقدام قرار دیا۔
واضح رہے کہ عراق کا جنوبی صوبہ بصرہ اس ملک میں تیل سے مالامال صوبوں میں سے ایک ہے کہ جہاں عراق کے تیل کے ذخائر کا 59 فیصد تیل برآمد ہوتا ہے۔
دوسری جانب عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے کردستان کے علاقے کے ساتھ عراق کی مرکزی حکومت کے تیل کے سمجھوتے کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا ہونے سے فائدہ اٹھانے کو فریقین کے درمیان اختلافات اور مشکلات کے حل کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

.......

/169