7 دسمبر 2014 - 17:57
تکفیری عناصر فتنہ انگیزی کی کوشش کررہے ہیں

حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نا‏ئب سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری عناصر لبنانیوں کے درمیان فتنہ انگیزی کی کوشش کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاووق نے آج کہا کہ اغواء ہونے والے لبنانی فوجی علی البزال کا قتل، لبنانیوں کے درمیان فتنے کی آگ کو شعلہ ور کرنے کے لئے تکفیری دہشتگردوں کی تازہ ترین کوشش تھی۔ شیخ نبیل قاووق نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علی البزال کا قتل، لبنان کی حاکمیت اور اعلی اقدار کے خلاف ایک بہت بڑا جرم ہے، تاکید کی کہ دہشتگردوں کو یہ بات اچھی طرح جان لینی چاہیے کہ لبنانی فوجیوں کا خون رائيگان نہیں جائے گا۔ حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ لبنان کے فوجیوں کا خون وطن کی حمایت میں بہا ہے اور تکفیریوں کے منصوبے ضرور خاک میں ملیں گے۔ شیخ قاووق نے اسی طرح کہا کہ حزب اللہ، قومی مصلحت کے تحفظ اور فتنہ انگیزی کے خاتمے کے لئے، لبنان میں قومی مذاکرات کا خیرمقدم کرتی ہے۔

.......

/169