اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی ترجمان نے جمعے کے روز ایک بیان میں، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، ہندوستان کا دورہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں، کہا ہے کہ امریکہ نے اپنے تمام شریک ملکوں کو روس کے ساتھ اقتصادی تعاون پر خبردار کیا ہے۔اس ترجمان نے کہا کہ یہ دیکھے جانے کی ضرورت ہے کہ روس اور بعض ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے بارے میں گشت کرنے والی افواہیں، کس حد تک صداقت رکھتی ہیں۔ ہندوستان اور روس کے درمیان اس وقت تجارتی لین دین کی شرح، دس ارب ڈالر کے برابر بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین، آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
.......
/169