اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل حسین سلامی نے تھران میں ایران کی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرز کے اجتماع میں، ایران کی سیاسی گوشہ کو بے معنی قرار دیا اور کہا کہ ایسا ملک کہ جس کی موجودگی کے بغیر، علاقائی مسائل کا حل ناممکن ہے، کیسے سیاسی لحاظ سے گوشہ نشین ہوسکتا ہے۔
جنرل حسین سلامی نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ علاقے اور دنیا میں ڈپلومیسی کا مرکز اور محور ہے کہا کہ آج ایران کی دفاعی توانائیوں نے ڈپلومیسی کے اداروں کے لئے، مضبوط پشتپناہ فراہم کی ہے اور حقیقت پر مبنی یہ مشن پراعتماد طریقے سے جاری و ساری ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے وضاحت کی کہ آج ایران کی میزائلی طاقت، دنیا کی صف اول کی طاقت میں شمار ہوتی ہے اوریہ توانائی،عالمی طاقتوں پرانحصار کیئےبغیرحاصل ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲