4 دسمبر 2014 - 11:04
 مشرقی یوکرین میں سو سے زائد حکومت مخالفین کی ہلاکتیں

مشرقی یوکرین میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج کی کاروائیوں میں ایک سو دس حکومت مخالفین ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  مشرقی یوکرین میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج کی کاروائیوں میں ایک سو دس حکومت مخالفین ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ افراد، ڈونٹسک میں انجام پانے والی فوجی کاروائی میں ہلاک ہوئے۔اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کاروائی کے دوران یوکرینی فوجیوں اور مسلح مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مشرقی یوکرین میں انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے سینٹر نے بدھ کے روز بھی مشرقی یوکرین کے مختلف علاقوں میں یوکرینی فوجیوں اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ایک ہزار مسلح مخالفین کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا تھا۔ مشرقی یوکرین میں سرکاری فوجیوں اور مسلح مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتک چار ہزار، تین سو سے زائد افراد ہلاک اور دس ہزار دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169