اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی بدولت، عزت و اقتدار اور ترقی کی اعلی منازل طے کی ہیں۔ انھوں نے آج شمالی ایران میں واقع نوشہر یونیورسٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی فوج نے،مختلف شعبوں خاصطور سے ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کئے جانے والے فوجی ہتھیار او ردفاعی آلات کے شعبوں میں ایسی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں کہ جنکا ماضی سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر عبدالرحیم موسوی نے تاکید کےساتھ کہا کہ زخمی، مکّاراور خلاف ورزی کرنے والے دشمن کے مقابلے میں مکمل طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اسلئے کہ وہ، ایران کے نظام اسلامی کے مفادات کو کبھی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
.......
/169