3 دسمبر 2014 - 07:19
صنعا میں ایرانی سفیر کی رہائشگاہ کے سامنے بم دھماکہ+ تصاویر

یمن کے دار الحکومت صنعا میں کچھ منٹ پہلے ایک بھیانک دھماکہ ہوا جو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی رہائشگاہ کے سامنے کیا گیا

اہل یبت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے دار الحکومت صنعا میں کچھ منٹ پہلے ایک زور دار دھماکہ ہوا جو اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی رہائشگاہ کے سامنے کیا گیا۔ حادثے کے فورا بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ یمنی میڈیا نے بتایا ہے کہ اس کار بم دھماکے سے ایرانی سفیر کے گھر کی دیوار گر گئی ہے۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اطراف کے گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر گھر پر موجود نہیں تھے تاہم اس واقعے میں تین افراد جانبحق اور ۱۷ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

............
242