اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شمیم رضا کی شہادت کے بعد امام بارگاہ حسینی کورنگی نمبر ڈھائی سے احتجاجی ریلی نکالی اور کورنگی کراسنگ روڈ بند کردی گئی۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ڈاکٹر شمیم رضا کی شہادت کے واقعہ کے بعد ایس ایچ او کورنگی کو معطل کردیا گیا ہے، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔
.......
/169