اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران کي مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا ہے کہ ملت ايران کي ثابت قدمي کے نتيجے ميں ايران ميں يورينيم کي افزودگي کا حق تسليم کرليا گيا۔
يہ بات انہوں نے پير کي رات قومي ٹيلي ويژن کے چينل نمبر ايک سے خصوصي بات چيت کر تے ہوئے کہي۔ ڈاکٹر علي لاريجاني نے کہا کہ جوہري مذاکرات ميں مسلسل پيشرفت ہورہي ہے البتہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان بعض معاملات پر گہرے اختلافات بھي پائے جاتے ہیں۔ علي لاريجاني نے ايٹمي مذاکراتي عمل کي حمايت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ يورپي ممالک شروع ميں يوررينيم کي افزودگي کا حق تسليم نہيں کرنا چاہتے تھے ليکن قائد انقلاب اسلامي کي ہدايت و رہنمائي اور ملت ايران کي استقامت و ثابت قدمي کي بدولت، ان کو ايران کے اندر يورينيم کي افزودگي کا ايران کا حق تسليم کرنا پڑا-اسپيکر علي لاريجاني نے ايک بار پھر يہ بات زور ديکر کہي کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے ہميشہ مذاکرات کا خير مقدم کيا ہے اور ہم سمجھتے ہيں کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مذاکرات نتيجہ خيز ثابت ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲