30 نومبر 2014 - 15:39
 بحرین: نمائشی پارلیمانی انتخابات کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک بھر میں آل خلیفہ حکومت کے نمائشی پارلیمانی انتخابات پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرے کیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں کے سیکڑوں باشندوں نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے دور کی مخالفت میں مظاہرے کر کے، عوامی شراکت کے ساتھ حکومت کی تشکیل کیا مطالبہ کیا ہے۔  بحرین کے کئی علاقوں میں آل خلیفہ کے کارندوں نے پرامن احتجاج کو کچلنے کے لئے تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے مظاہرین پر آنسو گيس کے گولے برسائے۔  اس درمیان بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیاکہ آل خلیفہ کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود، بحرین کے پارلیمانی انتخابات میں صرف تیس فیصد عوام نے شرکت کی ہے۔  بحرین کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی معمولی شرکت ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی حکومت نے تمام سرکاری اور سیکیورٹی اداروں کے ملازمین کے لئے انتخابات میں شرکت کو ضروری قرار دیا تھا۔

.......

/169