28 نومبر 2014 - 20:42
 جنرل قاسم سلیمانی، عدالت و انتقام کے خدا: نیوز ویک

شاید نیوز ویک کے فرنٹ پیج پر قاسم سلیمانی کی تصویر کے دائیں طرف لکھی ہوئی ہیڈنگ اس معما کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو’’ پہلے انہوں نے امریکہ سے جنگ کی اب وہ داعش کو نابود کر رہے ہیں‘‘(first he fought america. now he is crushing isis )۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اہم ترین سیاسی میگزین نے اپنے تازہ ترین شمارے کی جلد پر ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر چھاپ کر انہیں ’’خدائے انتقام‘‘ کا نام دیا ہے۔
مجلہ نیوز ویک (Newsweek) نے  بعثی رجیم کے بعد عراق کے سیاسی حالات میں تبدیلی کی رپورٹ دیتے ہوئے قاسم سلیمانی کو اس شخص کے عنوان سے یاد کیا ہے جو عراق کی فوجی قیادت اور اسٹریٹجک کمانڈ رکھتے ہیں۔
نیوز ویک کے تجزیہ نگاروں نے اس رپورٹ میں لکھا: ’’ایرانیوں نے سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور فوجی ماسٹر مائنڈ کو عراق بھیج دیا ہے جو عراق کے بہت سارے اعلی کمانڈروں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ قاسم سلیمانی خود کو کسی مقام پر ظاہر نہیں کرتے لیکن گزشتہ ستمبر میں انہوں نے آمریلی آپریشن میں اپنے تصویر لیے جانی کی اجازت دی۔ ان کا یہ اقدام مغرب کو یہ بتانا تھا کہ ایران عراق میں موجود ہے‘‘۔
نیوز ویک نے مزید لکھا: عراقی سیاستداں ان کے بارے میں خاصطور پر کہتے ہیں:’’ وہ عام طور پر بغداد اور شمالی عراق میں موجود رہتے ہیں اور عراق کی حکومت اس بات سے باخبر ہے۔ سلیمانی ایک ہوشیار آدمی ہیں اور وہ خود بھی جانتے ہیں کہ وہ ایک ماہر جنگجو ہیں‘‘۔ عراقی اس بات کے معترف ہیں کہ انہیں ایران کے عراق میں موجود ہونے سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن اور سابق قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موفق الربیعی اس بارے میں کہتے ہیں:’’ وہ کون ہے جو موصل پر قبضہ کئے جانے کے بعد تیسرے دن عراقی فوج کی مدد کرنے پہنچ گیا؟ یقینا امریکہ نہیں تھا۔ انہوں نے تو تین مہینے بعد فضائی حملوں کا ڈھونگ رچانا شروع کیا وہ بھی اس وقت جب ان کے باشندوں کے سر قلم ہونے لگے۔ یہ ایسے حال میں ہوا کہ ایرانی، عراق کی مرکزی حکومت کی دعوت پر ایک دن کے اندراندر ان کی نصرت کے لیے پہنچ گئے‘‘۔

چند نکتے
نیوز ویک کی رپورٹ کے چند جملے اوپر نقل کرنے کے بعد اب چند نکات کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
 اس شمارے کی جلد پر الحاج قاسم سلیمانی کی دی ہوئی تصویر پر جلی حروف میں لفظ’’ NEMESIS‘‘ لکھا ہوا ہے جس کے معنی انتقام اور قصاص کے ہیں۔
یونان کے افسانوں میں NEMESIS اچھائی اور برائی کے خدا یا عدالت اور انتقام کے دیوتا کو کہا جاتا تھا یونانی زبان میں اس لفظ کا مترادف Νέμεσις ہے جس کے معنی ’’ انتقام کا دیوتا‘‘ ہیں۔ یونانی زبان میں اس لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونانی واقعات میں بے وفا عاشقوں، قانون شکن اور لاپرواہ افراد کو سزا دینے والے کو Νέμεσις کہتے ہیں۔ ایسے شخص کی جو تصویر اور مجسمہ بنایا جاتا ہے اس کے دو پر ہوتے ہیں جو ہاتھ میں آگ کی چھڑی لے کر جنگ کرتا ہے۔

انتقام کا خدا، طغیان گر اور فتنہ پرور افراد کے لیے باعث نگرانی ہوتا ہے جو باصطلاح "Echo" and "Narcissus" ہوتے ہیں۔ نارکیسوس وہ شکاری پرندہ ہوتا ہے جو اپنی ظاہری خوبصورتی کے ذریعے اپنے عاشقوں کو دھوکا دیتا ہے۔ لیکن NEMESIS اس کے اصلی روپ کو سامنے لاتا ہے اور اس کی حقیقت سے پردہ ہٹاتا ہے اور نارکیسوس کو پریشانی میں مبتلا کرتا ہے اور آخر کار وہ  شکست کا سامنا کرکے اپنی جان سے منہ ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔
لیکن نیوز ویک کے تجزیہ نگاروں سے یہ سوال پوچھنا بجا ہو گا کہ نارکیسوس سے ان کی مراد کیا ہے؟ کیا نارکیسوس وہی امریکہ نہیں ہے کہ جو اسی شکاری پرندے کی طرح اپنی ظاہری خوبصورتی سے پوری دنیا کو اپنا عاشق بنا کر دھوکا دے رہا ہے اوران پر ظلم کر رہا ہے؟
کیا تکفیری ٹولیاں امریکہ کا نتیجہ نہیں ہیں جو اس وقت خود اس کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہیں اور NEMESIS ( قاسم سلیمانی) عراق میں امریکہ اور داعش دونوں کو ناکو چنے چبوانے میں مصروف ہیں؟
شاید نیوز ویک کے فرنٹ پیج پر قاسم سلیمانی کی تصویر کے دائیں طرف لکھی ہوئی ہیڈنگ اس معما کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو’’ پہلے انہوں نے امریکہ سے جنگ کی اب وہ داعش کو نابود کر رہے ہیں‘‘(first he fought america. now he is crushing isis )۔

واضح رہے کہ نیوز ویک امریکہ کے شہر واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف واشنگٹن پوسٹ (Washington Post Institute) کے ذریعے چھپتا اور امریکہ کی تمام ریاستوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا مرکزی دفتر نیویورک میں ہے جبکہ امریکہ کی دیگر ریاستوں اور دنیا میں اس کے ۱۷ شعبے پائے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲