27 نومبر 2014 - 11:29
 داعش کے زیر قبضہ علاقے آزاد کرانے کی مبارکباد

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی عوام کو صوبۂ دیالہ کے جلولاء اور السعدیہ علاقوں کی آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے بدھ کے دن صوبۂ دیالہ کے  جلولاء ،  السعدیہ اور دوسرے علاقوں کی آزادی پر مبنی عراقی فوج اور عوامی رضا کاروں کی عظیم کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی۔ حیدر العبادی نے کہاکہ وہ اس بات کے پابند ہیں کہ دہشتگرد گردہ داعش کے قبضے میں سرزمین عراق کی ایک بالشت بھی نہیں رہنے دیں گے اور اس دہشتگرد گروہ کے عناصر کو عراق سے نکال باہر کریں گے۔  

.......

/169