اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المستقبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق الانبار کی انتظامی کونسل نے حیدر العبادی سے درخواست کی ہے کہ فضائيہ کو بری فوج اور قبائلی رضاکاروں کی مدد کے لئے بھیجیں۔ اس کونسل نے کہا ہے کہ صوبہ انبار کو داعش کے قبضے سے بچانے کے فضائیہ کو فوری مدد کرنی ہوگي۔ واضح رہے فوج اس صوبے اور دیگر مقامات میں عوام کی مدد سے داعش کے خلاف جنگ کررہی ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر نیز بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ اس تکفیری گروہ کو اسلام کو بدنام کرنے کےلئے وجود بخشا گيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲