26 نومبر 2014 - 16:58
بحرینی عوام کی سرکوبی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ہندوستان کے معروف سیاسی مبصر اور عالمی امور کے تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ بحرین کے عوام کی سرکوبی عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے معروف سیاسی مبصر اور عالمی امور کے تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ بحرین کے عوام کی سرکوبی عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ قمر آغا نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بحرین کے عوام نے انتخابات کا بائيکاٹ کرکے ثابت کردیا ہے ان کی جدوجہد حکومت کے خلاف جاری ہے اور آل خلیفہ کی نابودی تک وہ چین نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے اور امریکہ اپنے مفادات کے لئے جمہوریت اور انسانی حقوق کا نعرہ لگاتے ہیں جبکہ عملی طور پر ان کے اقدامات اس کے برعکس ہوتے ہیں اس لئے کہ وہ اپنے مفادات کے لئے کام کرتے ہیں، قمر آغانے کہا کہ جس بڑے پیمانے پر بحرین میں عوام کی سرکوبی ہورہی ہے اس کے خلاف آل خلیفہ پرعالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلنا چاہیے اور عوام کے مطالبوں کے پیش نظر عالمی اداروں کی نگرانی میں نئے انتخابات کرائے جائيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲