اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیکا کے گورنر کے ترجمان مخیس افغان نے ایسوشیئٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو دوپہر بعد یحی خیل علاقے میں بین الاضلاع ٹورنامنٹ کے دوران ہوا۔ اس وقت لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔
مخیس افغان کے مطابق خودکش حملہ آور والیبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھ رہے مجمع کے درمیان پہنچا اور اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔
.......
/169