اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری وسیع فوجی مہم کے تحت دمشق اور ادلب میں داعش کے 165 دہشت گردوں نے ہتھیار زمین پر رکھ کر خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔
دوسری طرف دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی غوطہ کے كفر بطنا نامی علاقے کے ہزاروں باشندوں نے مظاہرہ کرکے علاقے سے دہشت گردوں کے اخراج کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مشرقی غوطہ کے باشندوں کے خلاف دہشت گردوں کی جانب سے عائد پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تكفيري گروہ، کھانے کی اشیاء کا ذخیرہ کرکے مقامی باشندوں پر اپنی من مانی مسلط کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اسی طرح شام کی فوج نے ادلب کے قریب جبل اربعین، جبل غربي، كنصفرۃ اور رامي نامی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع نے بھی سوشل میڈیا پر جنوبی شام کے درعا علاقے کے شیخ مسکین علاقے میں فوج کے ہاتھوں اپنے کئی ساتھیوں کے مارے جانے کے اعتراف کیا ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر شامی فوج نے شمالی حلب کے کئی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
.......
/169