22 نومبر 2014 - 13:56
بحرین، انتخابات سے قبل مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

بحرين ميں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل سيکورٹي فورسز نے حکومت مخالفين مظاہرين پر حملہ کيا ہے. بحرين کے الدراز قصبے کي سڑکوں پر حکومت مخالف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کيا جن کي سيکورٹي فورسز کے ساتھ جھڑپيں ہوئيں-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرين ميں عام انتخابات کے انعقاد سے قبل سيکورٹي فورسز نے حکومت مخالفين مظاہرين پر حملہ کيا ہے.  بحرين کے الدراز قصبے کي سڑکوں پر حکومت مخالف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کيا جن کي سيکورٹي فورسز کے ساتھ جھڑپيں ہوئيں- دوسري جانب بحريني سيکورٹي فورسز نے ملک ميں پارليماني انتخابات سے ٹھيک قبل توبلي، کرزکان اور سنابس ميں کئي افراد کو گرفتار کر ليا- مخالفين کا کہنا ہے کہ سنيچر کو منعقد ہونے والے انتخابات بے نتيجہ ہيں- مظاہرين نے منامہ حکومت  کے خلاف ايک علامتي ريفرنڈم کا بھي انعقاد کيا اور ووٹ ڈالے- سيکورٹي فورسز نے انہيں منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس کے گولے فائر کيے- العالم ٹي وي چينل کي رپورٹ کے مطابق، بلاد قديم علاقے ميں حکومت مخالف مظاہرين اور سيکورٹي فورسز کے درميان جھڑپيں ہوئيں- خيال رہے کہ بحرين کي سب سے طاقتور تنظيم جامع اسلامي ملي الوفاق نے دوسري چار سني اور شيعہ تنظيموں کے ساتھ مل کر پارليمان اور بلدياتي اليکشن کا بائيکاٹ کيا ہے- مخالف جماعتوں نے مطالبہ کيا ہے کہ ملک ميں ايک حقيقي آئين اور جمہوري حکومت کي ضرورت ہے-  جمیعت الوفاق کے جنرل سکريٹري شيخ علي سلمان نے جمعے کے دن کہا کہ اليکشن کا بائيکاٹ اس بات کي علامت ہے کہ عوام ملک ميں جمہوري اصلاحات کے خواہاں ہيں- ہم نے بحرين کے عوام سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ عام انتخابات کا بائيکاٹ کريں، تاہم ہم کسي کو بھي کسي کام کے ليے مجبور نہيں کريں گے- انہوں نے مزيد کہا کہ ہماري نظر ميں يہ انتخابات ايک نمائشي انتخابات ہيں- سلمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ايک ايسے قومي سمجھوتے تک پہنچنے کے ليے کہ جس کے مطابق حکمراں خاندان کي آمريت کا خاتمہ ہو جائے بحريني جماعتيں حکومت سے مذاکرات کرنے کے ليے تيار ہيں- حکومت بحرين نے بھي اپنے مخالفين سے گفتگو پر آمادگي ظاہري کي ہے- حالانکہ اس سے قبل فريقين ميں ہونے والے مذاکرات بے نتيجہ رہے ہيں- فروري دو ہزار گيارہ سے بحرين ميں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے- مخالفين کا مطالبہ ہے کہ آل خلفيہ حکومت کو چاہيئے کہ وہ اقتدار سے دستبردار ہو جائے- مقامي ذرائع کے مطابق آل خليفہ حکومت کي جارحانہ پاليسيوں کے نتيجے ميں اب تک بحرين ميں درجنوں افراد جاں بحق ہو چکے ہيں اور سيکڑوں لوگوں کے جيل کي سلاخوں کے پيچھے ڈالاجا چکا ہے-

.......

/169