22 نومبر 2014 - 13:49
روہنگیا مسلمانوں کے لئے میانمار حکومت اپنا رویہ تبدیل کرے

اقوام متحدہ نے میانمار حکومت سے اس ملک کے روہنگیامسلمانوں کو مکمل شہریت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشین نے ایک بل منظور کیا ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے میانمار حکومت کے رویے کو بدلنے کے لئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ میانمار کے حکام اس ملک میں رہنے والے تیرہ لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگالی کہتی ہے اور انھیں پڑوسی ملک بنگلادیش سےغیر قانونی مہاجرت کرنے والا قرار دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر دوت ٹم کیاؤ نے اس بل پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل میں مسلمانوں اور دوسری مذہبی اقلیتوں پر حملے کی زبان گمراہ کرنے والی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق میانمار میں لاکھوں مسلمانوں کو کھانے کی چیزوں اور پانی کی بھاری کمی کا سامنا ہے۔ راخین صوبہ جہاں بڑی تعداد میں مسلمان رہتے ہيں، تشدد بڑھنے کے باعث راحت سامان پہنچانے کاعمل سست پڑگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی نظر میں میانمار کے روہنگیا مسلمان دنیا کی سب سے زیادہ ظلم و تشدد کا شکار قوم ہے۔ واضح رہے کہ انیس سواڑتالیس میں میانمار کی آزادی کے بعد سے اس ملک میں مسلمانوں کو تشدد اور بربریت کا سامنا ہے۔ میانمار حکومت روہنگیامسلمانوں کی حفاظت میں ناکام رہنے کےباعث انسانی حقوق کی تنظیموں کی بار بار کی مذمت کے نشانے پر ہے۔

.....

/169