اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ويانا ميں ايران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظريف ، امريکي وزيرخارجہ جان کيري اور يورپي يونين کي نمائندہ کے درميان تيسرے دور کے سہ جانبہ مذاکرات ہوئے - اس سے قبل ان تينوں فريقوں کے درميان دوسرے دور کے مذاکرات ہوئے تھے- جمعرات کي رات ہونے والے ان مذاکرات ميں بھي، تينوں فريقوں نے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان مذاکرات کا عمل جاري رکھنے کے طريقہ کار اور ايران ميں يورينيم کي افزودگي اور اسي طرح ايران کے خلاف عائد پابنديوں کا خاتمہ کئے جانے کے بارے ميں جاري اختلافات کو حل کئے کے بارے ميں گفتگو کي- ويانا ميں ايران کے وزير خارجہ محمد جوادظريف، اورامريکي وزيرخارجہ جان کيري اور يورپي يونين کي نمائندہ کيتھرين ايشٹن کے درميان يہ مذاکرات، ايسي صورت ميں ہوئے ہيں کہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور برطانوي وزيرخارجہ فليپ ہيمنڈ کے درميان بھي گفتگو ہوئي- اس ملاقات کے بعد برطانوي وزيرخارجہ نے کہا ہے کہ اہم مسائل پر اختلافات ابھي جاري ہيں- اس سے قبل برطانوي وزيرخارجہ نے ويانا پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان جوہري سمجھوتہ طے پانے کي صورت ميں ايران کيلئے منجمد شدہ سرمائے کا بيشتر حصہ آزاد کرانے، دنيا کے ساتھ آزاد تجارت اور اسي طرح دنيا کے مختلف ملکوں کے ساتھ تعلقات جيسے امتيازات اور سہولتيں فراہم ہوجائيں گي-دوسري جانب فرانسيسي وزير خارجہ نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پرامن جوہري ٹکنالوجي کا حصول ايران کا مسلمہ حق ہے، اميد ظاہر کي ہے کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ايک ايسا سمجھوتہ طے پاجائے گا جو بين الاقوامي امن و سلامتي کے مفاد ميں ہوگا- دريں اثنا ايران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظريف نے گروپ پانچ جمع ايک کي، کسي بھي قسم کي تجويز کو مسترد کرديا- محمد جواد ظريف نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ايک کي جانب سے کوئي بھي ايسي قابل ذکر تجويز پيش نہيں کي گئي ہے کہ جس پر صلاح و مشورے کيلئے وہ تہران واپس پہنچتے- اسي اثنا ميں ايران کے دفتر خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے ايک بيان ميں گروپ پانچ جمع ايک کي جانب سے کسي بھي قسم کي تجويز کے بارے ميں تمام خبروں اور قياس آرائيوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ تين روز کے دوران ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان دو طرفہ اور چند جانبہ سطح پر بہت زيادہ اہم مذاکرات ہوئے ہيں کہ جن کي بنياد مسقط ميں ہونے والے مذاکرات ميں پيش کي جانے والي تجويز رہي ہے- انھوں نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ايک کي جانب سے ابتک کوئي تجويز پيش نہيں کي گئي ہے-
.......
/169