20 نومبر 2014 - 10:18
ایٹمی سمجھوتے کے لئے حالات سازگار ہیں ۔ ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کا حصول، فریق مقابل کی جانب سے ٹھوس عزم و ارادے اور زیادہ پسندی سے اجتناب پر منحصر ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے کل رات کو قوۂ انتظامیہ، مجریہ اور مقننہ کے سربراہوں کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے اختتام پر، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ویانا میں جاری ایٹمی مذاکرات کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات میں فریق مقابل ایٹمی سمجھوتے کے حل کے لئےسیاسی عزم و ارادہ رکھتا ہوگا اور زیادہ پسندی کا مظاہرہ نہیں کرے گا تو سمجھوتے کے لئے حالات سازگار ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام میں، ایٹمی مذاکرات کے مسئلے کی کلیات اور مقاصد، نیز مذاکرات کرنے والوں کی حمایت سے متعلق ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی حکومت، ملت ایران کے حقوق اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی خواہاں ہے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کاحصول عالمی لحاظ سے سب کے فائدے میں ہے کیوں کہ یہ سمجھوتہ، عالمی معاشی صورتحال میں، کہ جس سے ان دنوں وہ دوچار ہے، ایران کی معاشی گنجائشوں کے پیش نظر بہتری لا سکتا ہے۔