19 نومبر 2014 - 14:29
مصر میں رہائشی مکان پر حملہ، پندرہ افراد ہلاک

مصر میں رفح کے جنوبی علاقے مہدیہ میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے ایک حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں رفح کے جنوبی علاقے مہدیہ میں ایک رہائشی مکان پر ہونے والے ایک حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصر کے سیکیورٹی حکام نے ابتک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ میزائلی حملہ، علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے، ہوا ہے یا مصری فوج کے ہیلی کاپٹر نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ رفح کے سرحدی علاقے میں مصری فوجیوں کی کاروائی، بدستور جاری ہے اور مصری حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں قومی سلامتی کے مقصد سے رفح میں حائل علاقے کو، پانچ سو میٹر سے بڑھاکر ایک ہزار میٹر تک پھیلایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲