19 نومبر 2014 - 09:15
غاصب صہیونی ریاست نے دو فلسطینی شہیدوں کی میتیں دینے سے انکار کردیا

غاصب صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی کے دو فلسطینی شہیدوں کی لاشیں واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی حامی تنظیم کے وکیل محمد محمود نے کہا ہے کہ بیت المقدس میں صہیونی حکومت کے ایک جج نے سیکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر، مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والے دو فلسطینی شہیدوں کی میتیں، ان کے اہل خانہ کو دینے سے انکار کردیا ہے۔
محمد محمود نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کی پولیس نے گذشتہ رات ان دو فلسطینی شہیدوں کے بھائیوں کو تحقیقات اور باز پرس کے لئے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے بھی بیت المقدس میں ان دو فلسطینی شہیدوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

.......

/169