اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈینئل فاراچی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے داعش کے دہشتگردانہ اقدامات پر سخت تشویش ہے لیکن یہ مدنظرنظر رکھنا چاہئے کہ واشنگٹن اس گروہ کی تشکیل اور اسے مالی وسائل فراہم کرنے والے عناصر میں سے ہے۔ امریکی ماہر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق اور شام میں داعش کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکت کے ذمہ دار باراک اوبامہ ہیں۔ ڈینئل فاراچی نے کہا کہ سعودی عرب ، ترکی اور قطر بھی داعش کو مالی مدد فراہم کرنے والوں میں ہیں۔ امریکی ماہر نے کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے داعش کا ساتھ دینے کا مقصد، شام میں عدم استحکام قائم کرنا اور صدر بشاراسد کامقابلہ کرنا ہے۔ ڈینئل فاراچی نے کہا کہ پوری طرح واضح ہے کہ عراق کے لئے امریکہ کے پاس کوئی واضح پروگرام نہيں ہے جبکہ اس ملک کا راہ حل پوری طرح واضح ہے اور وہ اس ملک کے مختلف گروہوں کے درمیان مذاکرات اورگفتگو ہے۔
.......
/169