اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک نے ایران کو علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں، ایران کےبارے میں اپنی پالیسیوں کے غلط ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے تہران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم پر تاکید کی ہے۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل نے اس ملک کا نام بتائے بغیر کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش نے بغداد اور اربیل پر قبضہ کرنے کے مقصد سے عراق پر حملہ کیا لیکن عراقی قوم نے ہوشیاری اور ذہانت سے کام لیا اور ایران بھی عراق کی حمایت کرکے اس دہشت گرد گروہ کی کامیابی میں رکاوٹ بن گیا۔
.......
/169