اہل بیت(ع) نیوز ایجنیس۔ابنا۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ام رمان نامی پہاڑ پر آپریشن کرکے اس پہاڑ کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے قلمون کے قریب ایک علاقے عسال الورد کو دہشتگردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ شام کی فوج نے شہر حمص میں دراندازی کرنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ادھر ترکی اور شام کی سرحد پر واقع شہر کوبانی میں کردعوامی فورسز نے شہر کے مشرقی حصے پر داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کرکے نو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ واضح رہے شام و عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲